اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، نجمی عالم، امان اللہ مسعود، مرزا مقبول، آصف خان، شکیل چوہدری، منتخب ارکان قومی و صوبائی اور سینیٹرز، مئیر و ڈپٹی مئیر کراچی نے شرکت کی۔
اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران، تمام ٹائونز و یوسیز کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز، 2023 اور 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سمیت دیگر بھی شریک تھے۔
اجلاس کے آغاز پر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید میر مرتضی بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کے ساتھ ساتھ تمام شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں بی بی شہید کی برسی اور وہاں ہونے والے جلسے میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔