اپنی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے، مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو

اپنی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو نے TMC قاسم آباد ماروی ٹاؤن یوسی 157 میں سمن آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ نور محمد شورو لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، افتتاحی تقریب میں میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن ،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد کے چیئرمین عبدالغفور درس، وائس چیئرمین حاجی عبدالستار سومرو، سمن آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید علی حیدر شاہ، سید اظہر شاہ پرو وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کیمپس نوشہرو فیروز ، عبدالطیف شر،قاسم آباد کی علمی شخصیات ، بلدیہ اعلی حیدرآباد کے افسران، یوسی 157 کے چیئرمین ویکیو گاھو ، منتخب کونسلرز پی پی کے عہدیداران اور علاقے معززین اور خواتین و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی

لائبریری کا افتتاح کے موقع پر میئر حیدرآباد کاشف شورو نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ تاریخ بھی اُن ہی قوموں کا احترام کرتی ہے، جو اپنے عِلمی سرمائے کی حفاظت کرنا جانتی ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مہذّب اور باشعور قوم، کتاب کلچر اور کتب خانوں سے نہ تو بے نیاز رہ سکتی ہے اور نہ ہی اُس کی اہمیت و افادیت سے انکار کرسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم حیدرآباد کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر شعبہ میں کام کررہے ہیں اور آج اس لائبریری کا افتتاح بھی ہمارے اسی عزم و عمل کا عکاس ہے،اور ہم اس طرز کی 10 لائبریری بنائیں گے، لائبریری کو ائرکنڈیشن اور فری وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں اربن فاریسٹ پارک سمیت مزید عوام کی تفریح و طبع کیلئے جدید طرز ایسے پارک بنائیں جائیں گے جن میں بچوں کیلئے بھی تفریح کی سہولیات ہوں گی انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ترقیاتی کام کروارہے ہیں جن کی جلد تکمیل عوام کو ریلیف فراہم کرے گی ، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں جو ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں ان میں پہلے بھی سندھ گورنمنٹ کا تعاون رہا ہے اور آج بھی سندھ گورنمنٹ کی مدد سے یہ کام جاری ہیں میئر حیدرآباد نے کہا کہ ہم شہید بی بی بینظیر بھٹو کے ویژن پر عمل پیرا ہیں اور اسی ویژن پر کار بند رہتے ہیں حیدرآباد کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے، تقریب میں آمد پر میئر حیدرآباد کا سمن آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید علی حیدر شاہ و دیگر عہدیداران اور شرکاء نے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں سندھی ٹوپی و اجرک کے تحائف پیش کئے ، تقریب سے TMC قاسم آباد کے چیئرمین عبدالغفور درس، سمن آباد ویلفیئر کے صدر و دیگر نے بھی خطاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button