جعلی سرکاری پرائس کنٹرول افسر اصل سرکار کے ہاتھ لگ گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے
علی والد آصف نامی نوجوان جوخود کو سرکاری ملازم ظاہر کرے شادی ہالز سے پیسے لیتا تھا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اے سی سٹی رائے بابر نے جعلی سرکاری آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ ایم سی ایل ذرائع کے مطابق جعلی سرکاری ملازم کا چچا کاشف بشیر ایم سی ایل میں ملازم ہے۔جعلی سرکاری ملازم کو سابق سی او یونٹ اور ایم سی ایل آفیسر کاشف بشیر کی مبینہ طور پر پشت پناہی حاصل تھی۔