کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت سیلاب ریلیف، آٹا دستیابی اور انسداد ڈینگی سرگرمیاں، جائزہ اجلاس

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت سیلاب ریلیف، آٹا دستیابی اور انسداد ڈینگی سرگرمیاں جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سی ز نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا سٹاک دستیابی و فراہمی کے لیے ہر ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کیلیے ٹیمیں سخت منیٹرنگ کررہی ہیں، لاہور میں صرف تھیم پارک میں سیلابی پانی موجود ہے اور کافی حدتک وہاں سے بھی اتررہا ہے، شیخوپورہ آبادیوں سے مکمل اتر گیا ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔کمشنر لاہور نے ڈی سی ز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی و پرائس کنٹرول کیلئے سرگرمیوں میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے، بیماریوں سے تحفظ کیلئے مکمل میڈیکل کور کی ایریاز کو مسلسل فراہمی جاری رکھی جائے، سیلاب متاثرین کیلئے کھانا اور جانوروں کیلئے چارہ فراہمی کو جاری رکھا جائے۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ لاہور میں 1ہزار11انسداد ڈینگی ٹیمیں ان ڈور ڈینگی لاروا سرویلنس کیلئےکام کررہی پیں، انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہاٹ سپاٹس کی تعداد 26ہزار109 جبکہ آوٹ ڈور ٹیموں کی تعداد 522ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 4 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اور 548 ڈینگی لاروا ملا ہے۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ ڈویژن میں جن جگہوں سے پانی اترا ہے وہاں کا سروے جاری ہے اور ریلیف سرگرمیاں موثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں اب چند ریلیف کیمپس کام کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب سیلاب متاثرین کیلئے سرگرمیوں کو راونڈ دی کلاک مانیٹر کررہی ہیں۔ اجلاس میں ایڈیںشنل کمشنر عثمان غنی، سی ای او ہیلتھ لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے شرکت کی جبکہ ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی قصور عمران علی، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ اور ڈی سی ننکانہ راو تسلیم کی بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button