بلدیاتی اداروں کے عملہ فائر بریگیڈ کو ریسکیو 1122 کی طرح تنخواہوں کے سکیل اور رسک الاؤنس سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز) ریسکیو 1122 کے آنے سے بلدیاتی اداروں سے وابستہ فائر بریگیڈ سٹاف کا ریسکیو 1122 میں ایڈجسٹ نہ ہونے کے باوجود صوبہ کے کسی بھی شہر میں آگ لگنے کی صورت میں ریسکیو 1122 کی گاڑیوں سے پہلے بلدیاتی فائر بریگیڈ اپنے عملہ کے ھمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر کے آگ بجھانے کا کام سر انجام دے رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو ضرورت کے تمام آلات سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ سٹاف کو باقاعدہ مناسب سکیلوں اور رسک الاونس اور دیگر سہولیات سے نوازہ جا رہا جب کہ بلدیاتی اداروں کے فائر بریگیڈ کے عملہ سے سولہ سولہ گھنٹے ڈیوٹی لی جا رہی اور بلدیاتی عملہ فائر بریگیڈ کو تاحال نہ تو ریسکیو 1122 میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے اور نہ ہی ریسکیو 1122 کے عملہ کے برابر کے تنخواہوں کے سکیل دئے گئے ہیں اور نہ ہی ریسکیو 1122 کے عملہ کی طرح کے رسک الاؤنس کی ادائیگی عمل میں لائی جاتی ہے جو بلدیاتی عملہ فائر بریگیڈ کے ساتھ صریحاً ناانصافی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چیئرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم اور PWF پاکستان کے جنرل سیکرٹری اسد محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور، وزیر بلدیات و دیہی ترقی ارشد ایوب خان، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا سردار ثاقب رضا اسلم ، سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے عملہ فائر بریگیڈ کو ریسکیو 1122 کی طرح تنخواہوں کے سکیل اور رسک الاؤنس سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

جواب دیں

Back to top button