محکموں کی جانب سے تجاوزات کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ نے کاروائیاں شروع کردی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات کیمطابق سوات میں کئی مقامات بشمول فضاگٹ میں تجاوزات ہٹا دئیے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ تجاوزات ہٹانے کے بعد جگہ کو سکیور کیا جائے اور وہاں برجیاں لگائی جائیں تاکہ دوبارہ غیر قانونی تعمیرات کو روکا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر بونیر، ایبٹ آباد نے بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن پر اجلاس کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف بھی کاروائی شروع کردی گئی ہیں۔ پشاور شہر میں انتظامیہ بازار کے صدور اور ایسوسی ایشن کے تعاون سے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ پشاور بورڈ بازار کے اطراف آپریشن کیا گیا ہے اور مزید غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں کی جائیں گی۔چیف سیکرٹری کو صوبے میں آٹے اور چینی کے سٹاک کی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔اجلاس کو چینی، ٹماٹر، آٹے کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے محکمہ خوراک کو اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں کل سے پہلے سہ ماہی جائزہ اجلاسوں کا سلسلہ منعقد ہو رہا ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد تیز اور انکی بروقت تکمیل ممکن ہوسکے۔ پراجیکٹ فیزیکل ٹریکنگ سسٹم کے تحت انتہائی اہمیت کے حامل منصوبوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ جس پلاننگ آفیسر کی ٹریکنگ شیٹ مکمل نہیں ہوگی اسکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوامی فلاح و بہبود کے حامل ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ میں اصلاحات جاری ہیں۔ پی پی پی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور اس حوالے سے فیصلہ سازی میں معاونت کیلئے ٹریکنگ سسٹم لانچ کیا جارہا ہے۔ درابن اکنامک زون، پشاور ڈی آئی خان موٹروے، سوات موٹروے فیز ٹو پر تکنیکی کام جاری ہے۔ڈی جی پی ڈی اے نے بتایا کہ پشاور کی تعمیر و ترقی کیلئے حال ہی میں پی سی ون منظور کرلیا گیا ہے اور اب صوبائی دارالحکومت کی اپلفٹ پر کام کیا جائے گا۔ناردن سیکشن رنگ روڈ مسنگ لنک ورسک روڈ سے ناصر باغ کی تکمیل پر بھی کام ٹائم لائنز کیمطابق تیزی سے جاری ہے۔ ریگی ماڈل ٹاؤن پشاور زون 1,2 اور 5 کے مسائل کے حل پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے کمشنر پشاور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ابتدائی طور پر آٹھ سکولوں کو لائٹ گیج اسٹرکچر کے تحت تعمیر کرے گا جوکہ کم خرچ اور کم وقت میں تعمیر ہونگے۔ ہسپتالوں اور سکولوں کیلئے اس ٹیکنالوجی کے تحت تعمیرات عمل میں لائی جائیں گی تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے حامل تعمیرات کی جلد سے جلد تکمیل ممکن ہوسکے۔عوامی شمولیت کا سروس ڈیلیوری میں اہم رول ہے اس لئے چیف سیکرٹری آفس کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ @CSKPOfficial کو عوامی شکایات، تجاویز کیلئے مختص کیا گیا ہے جہاں موصول ہونے والی شکایات محکموں، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ حکام کو حل کے لئے بھجوا دی جاتی ہیں اور اس اقدام کے تحت عوام کے مسائل تیزی سے حل بھی ہورہے ہیں۔ اس ضمن میں نئے اقدام کے تحت چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے علاقے میں کوئی پارک خستہ حال ہے یا اس میں بہتری کی ضرورت ہے تو وہ اس کی لوکیشن اور تصاویر کے ساتھ سرکاری اکاؤنٹ @CSKPOfficial کو ٹیگ کریں۔ موصول ہونے والی اطلاعات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ اقدام گڈ گورننس روڈمیپ اصلاحاتی ایجنڈے کا بھی اہم حصہ ہے۔
Read Next
19 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
4 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
1 ہفتہ ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago


