چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ پیام غنی اورچیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیر محل عرفان مہدی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،نوٹیفکیشن

محکمہ بلدیات پنجاب نےچار چیف افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ پیام غنی اورچیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیر محل عرفان مہدی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

انھیں لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیف آفیسر ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ انور بیگ کو،میونسپل کمیٹی کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ علی رضا کو چیف آفیسر ایم سی پیر محل کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button