کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے کمشنر لاہور کو خوش آمدید کہا۔ واسا کے مختلف ونگز کے آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور بریفنگ میں بتایا گیا کہ واسا لاہور کے 4ہزار کلومیٹر سیور اور 76کلومیٹر ڈرین سسٹم کو مینیج کررہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا 13ملین آبادی کے ضلع لاہور کے سیور و واٹر سپلائی کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاننگ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پری مون سون اقدامات کے حوالے سے ابتدائی انتظامات کو ابھی سے یقینی بنائیں۔ زید بن مقصود نے کہا کہ صاف پانی کی بچت اور اسے ضائع ہونے سے بچانے کے لیے جامع اقدامات اٹھانے ہونگے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آن لائن واٹر کنکشنز، ڈیجیٹل کمپلینٹ مینجمنٹ اور دیگر انٹروینشنز سے شہری سروسز میں بہتری آئی ہے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا نے اگلے پانچ سال کیلئے پورے لاہور شہر کیلئے مرحلہ وار پلاننگ کی ہے۔ ایم ڈی واسا نے غفران احمد نے کہا کہ پلاننگ کے مطابق واسا 6سب زونز کے تحت واسا خدمات فراہمی کو اییکسپنڈ کرے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ
واسا سپیشلائزڈ ادارہ ہے۔ پلاننگ کے مطابق مشینری بھی
فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف شہری سہولیات فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کے نواحی علاقوں میں سیوریج کے مسائل ہیں جن پر تیزی سے کام کرنا ہوگا۔