چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ورلڈ بینک پی پی پی ایڈوائزری کے منیجر مائیکل اوپاگی کی ملاقات،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، پانی اور دیگر منصوبوں کے آغاز کے حوالے سے تبادلہ خیال

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ورلڈ بینک پی پی پی ایڈوائزری کے منیجر مائیکل اوپاگی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مائیکل اوپاگی کا سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں خیر مقدم کیا. ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سنئیر افسران بھی شریک ہوئے.تفصیلات کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، پانی اور دیگر منصوبوں کے آغاز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے مختلف منصوبوں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کرنے کیلئے تیار ہے. انہوں نے کہا کہ پانی کی بہتر فراہمی کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ورلڈ بینک مختلف منصوبوں کے حوالے سے تکنیکی معاونت اور کنسلٹنسی فراہم کرے. انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے لئے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں.ملاقات میں اسلام آباد شہر کے لئے پانی اور مختلف ترجیحی منصوبوں اور ان کی ٹائم لائنز پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا.ورلڈ بینک پی پی پی ایڈوائزری کے منیجر مائیکل اوپاگی نے سی ڈی اے کے اسلام آباد کے شہریوں کی بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے سہولیات اور خدمات کی فراہمی کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اور ورلڈ بینک ملکر اسلام آباد کے رہائشیوں کو انکی دہلیز پر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک کی تکنیکی صلاحیتوں، کنسلٹنٹسی اور تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا.

جواب دیں

Back to top button