ای ٹی آئی جی بی پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ابرار احمد مرزا چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت منعقد

گلگت. ای ٹی آئی گلگت بلتستان کی پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی (پی ایس سی) کا 23 واں اجلاس آج گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا چیئرمین پی ایس سی نے کی۔ مشتاق احمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈیولپمنٹ) عزیز احمد جمالی، سیکرٹری خزانہ اور پی ایس سی کے دیگر ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اے آئی سی ایس اسلام آباد کے مشیر عمران اشرف اور تینوں ریجنز کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لائن شرکت کی۔ای ٹی آئی گلگت بلتستان کے پروگرام کوآرڈینیٹر خادم حسین سلیم پروگرام کی اب تک کی کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ پی ایس سی ممبران نے ایجنڈا نکات پر تبادلہ خیال کیا اور متعلقہ فیصلے کیے۔ چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ای ٹی آئی جی بی پروگرام میں تیزی لانے اور پروگرام کے نتائج کے حصول کے لئے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے میں بھرپور تعاون کریں۔

جواب دیں

Back to top button