نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور بغیر منصوبہ بندی کے تعمیرات کی وجہ سے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور شہر کے خوبصورتی کو برقرار کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں، ان مشکلات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے اور عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپنی توانائیاں اور وسائل بروئے کار لائے۔ گلگت میں گنجان آبادی کی وجہ سے پانی کے بحران میں اضافہ ہورہاہے۔ مختلف علاقوں سے پانی کے عدم دستیابی کے حوالے سے عوام کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت واٹر سپلائی کے مختلف منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو پانی کی بنیادی سہولت فراہم کی جاسکے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت شہر میں پارکنگ اور ٹریفک مینجمنٹ جیسے مسائل کو حل کرنے کیلئے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی مختلف شارٹ ٹرم منصوبوں پر توجہ دے۔ سیوریج گلگت کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے لیکن سیوریج کا کام ناقص ہونے کے شکایات مختلف علاقوں سے سامنے آرہی ہیں اس اہم منصوبے کی معیار کو یقینی بنانے اورسیوریج کی تعمیر کے دوران عوام کو درپیش مسائل کو بروقت حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے ٹائم لائنز پر عملدرآمد کیا جائے۔ گلگت میں زیر تعمیر سیوریج منصوبے کی وجہ سے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بارے میں عوام میں منفی تاثر پیدا ہوا ہے، محکمہ اس تاثر کو دور کرنے اور مثبت تاثر کو فروغ دینے کیلئے سیوریج منصوبے کی معیار اور رفتار یقینی بناتے ہوئے اس منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئے سخت اقدامات کرے۔ جو روڈ سیوریج کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ان کی ری کارپٹنگ میں معیار کو یقینی بنائیں۔ عوامی شکایات کی فوری ازالے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے جس سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور ان کے مسائل میں کمی آئے گی۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ترقیافتہ قوموں کی طرح ہمیں لانگ ٹرم پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وقت اور وسائل کا ضیاع نہ ہو اور عوام کو بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ناقص منصوبہ بندی اور پی سی 4کی منظوری کے بغیر نئے محکموں کے قیام اور سرکاری عمارتوں کی تعمیر سے ڈویلپمنٹ سائیکل متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے مختلف محکموں میں ہیومن ریسورس کی کمی کے مسائل سامنے آرہے ہیں اور ان تعمیر کئے جانے والے منصوبوں کے ثمرات عام عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے نئے آسامیوں کی تخلیق اور بروقت ریلیز کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات موخر،پولنگ 27 ستمبر کو ہوگی،انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہونگے،نیا شیڈول جاری
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری،2 اگست پولنگ
4 ہفتے ago
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز علی خان سے ملاقات
مئی 18, 2026
سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل،سیکرٹری صحت آصف اللہ خان
مئی 17, 2026
آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد کا سکردو کا دورہ، گلگت اور سکردو میں جدید آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے
Related Articles
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں،سیاسی جماعتوں،رہنماؤں کو فوری نوٹسز جاری کئے جائیں،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
مئی 9, 2026
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی جانب سے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اپریل 28, 2026



