*بلدیہ عظمٰی لاہور نے ایبٹ روڈ پر گرینڈ آپریشن کر کے کروڑوں روپے مالیت کی اپنی جگہ واگذار کروا لی*

بلدیہ عظمٰی لاہور نے ایبٹ روڈ پر گرینڈ آپریشن کر کے کروڑوں روپے مالیت کی اپنی جگہ واگذار کروا لی ہے۔ایم سی ایل کی 15 مرلے قیمتی اراضی پر کئی سالوں سے قبضہ چل رہا تھا اور قبضہ مافیا نے دکانوں کے ساتھ پلازہ بھی تعمیر کر کیا تھا۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز ایم سی ایل کاشف جلیل کی سربراہی میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی۔جس میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، اسٹیٹ آفیسر اور پیرا کے اسکواڈ نے بھی حصہ لیا۔

قبضہ مافیا سے جگہ خالی کروا کے ایم سی ایل نے اپنی کنٹرول میں لے لی۔ایم سی ایل نے عارضی اور پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تاریخی کامیابی کے بعد اپنی تمام سرکاری اراضی بھی مرحلہ وار واگذار کروانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔جس میں ضلعی انتظامیہ اور پیرا کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔اسٹیٹ برانچ نے شیڈول تیار کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا نے کہا ہے کہ تجاوزات کے ساتھ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بھی اب سخت کارروائی ہو گی۔اراضی واگذار کروانے کے ساتھ مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button