محکمہ تعلیم سندھ کا نجی سکولز کے طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے سرکلر جاری کردیا۔

سرکلر کے تحت اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعلیمی سال 26- 2025 یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا۔ والدین اور طلبہ کے سہولت اور انہیں مالی مشکلات سے بچانے کے لیے میٹرک کے طلبہ سے ٹیوشن فیس صرف اپریل کے مہینے تک کی وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پری پرائمری سے لے کر کلاس نویں اور وہ طلبہ جو نویں کلاس سے دسویں کلاس میں پروموٹ ہوئے ہیں ان سے جون اور جولائی کی فیس اپریل اور مئی کے مہینوں میں وصول کی جا سکتی ہے۔ سرکلر میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہر ماہ کے الگ الگ فیس واؤچرز طلبہ کو جاری کیے جائیں۔

جون کے فیس واچرز 30 جون تک جبکہ جولائی کی فیس واؤچرز 31 جولائی تک قابل ادا ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button