ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ،38 فارمیسیز کے خلاف درج کیسز کی سماعت

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ، ڈرگ انسپکٹرز ودیگر نے شرکت کی. سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈی سی لاہور کو کیسز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی. 38 فارمیسیز کے خلاف درج کیسز کی سماعت اور 2 گرفتار ملزمان بھی پیش ہوئے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے فارمیسیز کے مختلف نوعیت کے کیسز کی شنوائی کی. کیسز میں غیر معیاری و زائد المیعاد ادویات، غیر رجسٹرڈ ادویات کا سیل ہونا شامل ہیں. فارمیسیز کا بغیر کوالیفائیڈ پرسن کے کاروبار کرنا اور ادویات زائد قیمتوں پر فروخت کرنا شامل ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے متعلقہ ڈرگ انسپکٹرز سے مکمل بریفنگ لیں. سماعت میں شریک تمام فریقین کوبھی مکمل دلائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے متعلقہ ڈرگ انسپکٹرز کو کیسز کی تحقیقات اور چھان بین کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے 1 کیس میں لائسنس کینسل کرنے کا بھی حکم دیا. انہوں نے مسلسل غیر حاضری پر 17 فارمیسیز کے خلاف پراسیکیوشن آغاز کرنے کی ہدایت کی. دوران سماعت 16 کیسز پر فیصلہ کیا گیا اور 5 فارمیسیز کو وارننگ جاری کی گئی. 3 فارمیسیز کو معافی نامہ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ جعلی کارربار میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ زائد المیعاد مال کے ساتھ کاروبار میں ملوث کمپنیوں و فارمیسیز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں کی جائیں.

جواب دیں

Back to top button