*تعلیم و تربیت کے ساتھ ایک اچھا معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔حافظ محمد شہزاد ۔محمد اکرم ایڈووکیٹ*

لاہور (نمائندہ خصوصی ) مارخور گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام مارخور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد فیصل ٹاؤن کیمپس میں کیا گیا جس میں800 سے زائد طلبہ نے ٹیسٹ دیا اور لاہور بھر سےماہر تعلیم و شرکاء نے شرکت کی اس موقع پر اس موقع پر وائس پرنسپل حافظ محمد شہزاد سلیم کا کہنا تھا کسی بھی معاشرے کی تشکیل بہترین تعلم و تربیت کے ساتھ ہی ممکن ہے جس کے لیے آج خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا اور طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے ڈھائی لاکھ کے کیش انعامات دیے گئے ۔انشاءاللہ عزوجل اس ٹیسٹ کے رزلٹ کا انعقاد بچوں کے میٹرک کے پیپر کے بعد ایک تعلیمی میلہ منعقد کیا جائے گا جس میں صحافیوں کے بچوں کو خصوصی تعلیمی پیکج دیا جائے گا اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو بائیک دوسری پوزیشن والے کو 30 ہزار روپیہ تیسری پوزیشن والے کو 20 ہزار روپیہ اور تاب 30 پوزیشن والوں کو لیپ ٹاپ سمارٹ فون وغیرہ اور سکالرشپ تقسیم کیا جائے گا مارخور گروپ آف کالجز لاہور کے اندر تعلیمی مراکز میں اپنا ایک نمایاں مقام بنا رہا ہے ادارہ کے چیئرمین محمد اکرام ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد پورے پنجاب میں اپنی علمی برانچز کو پھیلائیں گے

چیئرمین محمد اکرام رضا ایڈوکیٹ

ڈائریکٹر مبارک حیات

پروجیکٹ ڈائریکٹر میڈم فلک

ایڈمن ڈائریکٹر محمد ریحان بٹ

وائس پرنسپل حافظ محمد شہزاد سلیم

مہمان خصوصی

طارق ہاشمی صاحب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 13 بلاک

شفیق ناگی صاحب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چار بلاک

میڈم شگفتہ پروین ملک

چئیرپرسن پاک ایجوکیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن

پروفیسر میاں حبیب اللہ ڈائریکٹر غنی گروپ اف سکولز

ملک عامر پھلروان

وائس چیئرمین پاک ایجوکیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن

ملک شوکت حیات

ڈائریکٹر نیو ہوپس اکیڈمی اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

جواب دیں

Back to top button