ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سال 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی 2024 میں بھی تمام ویسٹ کمپنیوں کے لیے جدت،مستحکم حکمتِ عملی، موثر منصوبہ بندی کا مثالی ماڈل رہی۔ سال کے تمام بڑے صفائی چیلنجز پرکوئیک ریسپارنس اورانفرادی خدمات کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن ستھرا پنجاب کے تحت 103تحصیلوں میں تاریخ ساز صفائی نظام کے نفاذ کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی کاوشیں سرِ فہرست رہیں۔وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق کی زیرِ قیادت ستھرا پنجاب کے تحت سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابرصاحب دین کی نگرانی میں لاہور کے صفائی نظام میں بھی مزید وسعت کرتے ہوئے 100یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور سروس، 500 مارکیٹوں اور 400 گاؤں میں صفائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔ایل ڈبلیو ایم سی نے گزشتہ سال عید الضحیٰ پر آلائشوں سمیت لاہور کا 15 لاکھ 81ہزار375 ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا۔ عید الضحیٰ 2024کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی نے 54 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائیں اور شہر بھر میں 14 لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز تقسیم کیے۔ہیلپ لائن 1139 ویب میل اورسوشل میڈیا پر موصول ہونے والی 75ہزار 234 شکایات فوری حل کی گئیں جبکہ کلین لاہور ایپ کی 05 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی انفورنسمنٹ ونگ نے سال 2024 میں 4لاکھ86ہزار682 انسپیکشنز کیں۔غیر قانونی ڈمپنگ پر 10ہزار 3سو 58چالان،غیر قانونی ڈمپنگ اور کوڑے کے پھیلاؤ پر 2کروڑ 31 لاکھ 85ہزار 500 کے جرمانے کئے گئے۔47ہزار7سو41نوٹس جاری کیے گئے جبکہ313ایف آئی آربھی درج کروائی گئیں۔ 1159 استغاثہ، غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والی383گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ 2024میں سموگ کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لیے شہر کی 45 اہم شاہراہوں پر سکریپنگ، واشنگ،سپرنکلنگ اور اینٹی سموگ ایکٹیویٹیز کا عمل یقینی بنایا گیا۔کمیونٹی موبلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام عیدِ قرباں پرمنڈیوں،یو سی کیمپوں کے ساتھ ساتھ پورا سال ستھرا پنجاب وژن کے تحت پارکس، مارکیٹس، رہائشی علاقوں سمیت مختلف مقامات پر 2024کے دوران97,660سے زائد خصوصی صفائی آگاہی مہم کاانعقاد کیا گیا۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے روڈ شو 2024 کا تاریخی اور انقلابی انعقاد کیا۔ایل ڈبلیو ایم سی روڈ شو کے اس پلیٹ فارم کی وجہ سے ملک بھر سے سالڈ ویسٹ سے متعلق ویسٹ سیگریگشن، مینوفیکچر کمپنیوں کوکثیر تعداد میں ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا اور سالڈویسٹ مینجمنٹ بطور صنعت تیزی سے ابھر کر سامنے آئی۔ویسٹ مینجمنٹ سے متعلقہ تمام کمپنیاں،مشینری مینوفیکچررز، کنٹریکٹرز، ٹرانسپورٹرز، این جی اوز، بین الاقوامی ڈونرز،ماہرین برائے ویسٹ مینجمنٹ، تعلیمی ادارے، ہیومن ریسورس فرمز اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈ رز شریک ہوئے اس روڈ شو کے اہتمام سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے ماڈرن ویسٹ مینجمنٹ میں جدیدٹیکنالوجی کے فروغ جدید مشینری کے استعمال اور عوامی آگاہی کی مستند معلومات ملی۔وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی تمام تر مصروفیا ت کے باوجود روڈ شو میں خصوصی شرکت کی اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بہترین اہتمام پر ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو سراہا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ”ہمارا مشن صرف صفائی کو یقینی بنانا نہیں، بلکہ لوگوں میں احساسِ ذمہ داری پیدا کرنا ہے۔ ہم جدید ٹیکنالوجی اور عوامی شراکت کے ذریعے اس مشن کو کامیاب بنائیں گے۔”لاہور کے صفائی نظام میں اب مزید وسعت اور بہتری کے اقدامات کے تحت 100 یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ مرحلہ وار لاہور کے 15 لاکھ گھروں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ ہر ورکر کو 240 گھروں اور 800 میٹر گلی کی صفائی کے لیے ذمہ داری دے دی گئی ہے۔ ہر یونین کونسل میں 10 لوڈر رکشے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ شہر میں صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نئی مشینری اور تربیت یافتہ عملہ شامل کیا گیا۔ صفائی کے منصوبوں کے لیے مالی وسائل کو مستحکم کرنے کے لیے صفائی ٹیکس متعارف کروایا گیا۔ جدید طرز کی سویپنگ مشینیں، ڈمپ ٹرکس، اور دیگر آلات کی خریداری کے ذریعے صفائی کے عمل کو مؤثر بنایا گیا۔ صفائی کے عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی بھرتیاں کی گئیں جبکہ ورکرز کی فلاح وبہبود کے لیے بھی احسن اقدامات کیے جا رہے ہیں،وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی عوام تک اس کے ثمرات پہنچانے کے لیے تین ماہ میں زیرو ویسٹ پنجاب کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔”سُتھرا پنجاب” مہم کا آغاز ایل ڈبلیو ایم سی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔ عوام کے تعاون سے یہ مہم پورے پنجاب کو ایک صاف، سرسبز اور پائیدار ماحول کی جانب گامزن کرے گی۔
Read Next
2 گھنٹے ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
4 گھنٹے ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
1 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
1 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
3 دن ago






