خاتون محتسب کی طرف سے ماتحت خاتون آفیسر کو حراساں کرنے پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر کو طلبی کا نوٹس جاری

خاتون محتسب پنجاب نے ماتحت خاتون آفیسر کو حراساں کرنے پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ خاتون محتسب کو داتا گنج بخش زون ایم سی ایل کی زونل آفیسر پلاننگ مہوش نعیم نے درخواست جمع کروائی تھی کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب نام نہاد انکوائریوں کے نام پہ بلوا کر ان کو ہراساں کرتے رہے ہیں۔جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر کو 7 جنوری کو جواب کے لئے طلب کر لیا گیا ہے۔اس معاملہ ہی محکمانہ انکوائری بھی چل رہی ہے۔

قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا تھا لیکن زونل آفیسر پلاننگ مہوش نعیم نے انکوائری آفیسر پر عدم اعتماد کرتے ہوئے تبدیلی کی درخواست کے ساتھ خاتون آفس سے بھی رجوع کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button