بلدیہ عظمٰی لاہور کی سی بی اے یونین کے لئے ریفرنڈم میں چاند یونین نے چن چڑھا دیا،سی بی اے منتخب

بلدیہ عظمٰی لاہور کی سی بی اے یونین کے لئے ریفرنڈم میں چاند یونین نے چن چڑھا دیا۔خدمت گروپ حقیقی ایم سی ایل ایمپلائز یونین انتخابی نشان چاند 1647 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے سی بی اے منتخب ہو گئی۔یونین ملازمین درجہ چہارم اینڈ سٹاف ایم سی ایل انتخابی نشان ببر شیر 961 ووٹ حاصل کر سکی۔ریفرنڈم کے لئے پولنگ ٹاؤن ہال میں ہوئی

جس میں بلدیہ عظمٰی لاہور اور زونز کے 3500 میں سے 2624 ملازمین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔14 ووٹ مسترد ہوئے۔حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے عہدیداران کی بڑی تعداد کی اپنی لیبر ونگ کی ببر شیر یونین کی مخالفت اس کی ناکامی کا سبب بنی۔جس میں سابق بعض ڈپٹی میئرز بھی شامل ہیں جنھوں نے کھل کر چاند یونین کو سپورٹ کیا۔اس سے قبل ریفرنڈم میں کوئی یونین واضع اکثریت حاصل نہ کر سکی تھی جس کی وجہ سے دوبارہ پولنگ ہوئی۔چاند یونین کی فتح میں میاں جہانگیر گروپ سے الحاق نے اہم کردار ادا کیا۔ببر شیر کا نشان بھی یونین ملازمین درجہ چہارم اینڈ سٹاف ایم سی ایل کو شکست سے نہ بچا سکا۔ایم سی ایل کی منتخب سی بی اے یونین کے عہدیداران میں محبوب بھٹی،عنصر ڈوگر،مجاہد فیض اللہ اور دیگر شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button