پنجاب یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ ڈیپارٹمنٹ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اکیڈمک استعمال پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں توقیر احمد کو بطور اسپیکر مدعو کیا گیا. توقیر احمد 2012 سے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز میں تجربہ کار سینئر لائبریرین، لائبریری سائنس میں بہت زیادہ تجربہ ٹیکنالوجی میں معلومات رکھتے ہیں. کانفرنس میں ڈاکٹر عابدہ اور ڈاکٹر فائزہ نے شرکت کی. پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایم فل اور ماسٹر کے طلباء نے بھی شرکت کی.

کانفرنس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے متعلق آگاہی دی گئی اور اکیڈمک میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کا طریقہ کار بتایا گیا. کانفرنس کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔






