شہر بھر میں کلین مشن جاری،ڈی سی لاہور کی ہدایت پر انتطامی افسران متحرک، فش مارکیٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، ایل ڈبلیو ایم سی کو روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی ہدایت

شہر بھر میں کلین مشن جاری ہے اور ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران فیلڈ میں متحرک ہیں. اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے نے ایل ڈبلیو ایم سی اور ریونیو کے ہمراہ فش مارکیٹ کا دورہ کیا. انہوں نے فش مارکیٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، ایل ڈبلیو ایم سی کو روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی ہدایت کی.

فش مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر پارکنگ اسٹینڈ قائم کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کروایا گیا. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون نے کینال روڈ پر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال نے ایل ڈبلیو ایم سی اور پی ایچ کو صفائی کے مناسب اقدامات کی ہدایت کی اور اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون نے یوسی 111 میں سیوریج نظام کا بھی جائزہ لیا اور ایکسئین واسا کو گلیوں میں کھڑے پانی کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی 124 اور 161 گڑھی شاہو بازار میں صفائی کا معائنہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ٹاؤن مینجر گلبرگ کو گلیوں میں پڑے ہوئے ویسٹ کو فوری اٹھوانے کی ہدایت کی. انہوں نے زیڈ او آر گلبرگ کو ٹیم کے ہمراہ بینرز و اسٹریمرز بھی اتروانے کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے مسلم ٹاؤن پر واقع گورنمنٹ پلاٹ کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر نے زیڈ او ون کو پلاٹ ایریا کو کور کرنے کے لئے ٹف ٹائل کا اندازہ لگانے کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے ای ایم ای سوسائٹی تا مانگا منڈی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ کینال ایریا میں جمعہ سے صفائی آپریشن شروع کیا جائے گا. پی ایچ اے گرین بیلٹس میں صفائی ستھرائی دیکھیں گے، فاریسٹ درختوں کی ٹرمنگ کا کام دیکھیں گے اور ایل ڈبلیو ایم سی سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگائیں گے. اسسٹنٹ کمشنر راوی زون طارق شبیر نے یو سی 44 شادباغ میں صفائی میکانزم کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر راوی نے زیڈ او کو کوڑا کرکٹ والے پوائنٹس فی الفور کلئیر کرنے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انتظامی افسران شہر بھر میں صفائی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کاوشیں جاری ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button