محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے 3 ارب 88 کروڑ روپے کی 5 سکیموں کی منظوری دے دی

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2023-24کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 53ویں اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی 5ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 3ارب 88کروڑ 31لاکھ روپے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں PDCFسوسائٹی کے ذریعے ڈے کئیر سنٹرز کے قیام کیلئے 1ارب روپے، گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشن پروگرام کیلئے 71کروڑ 16لاکھ 91ہزار روپے، وائلڈ لائف سروے کیلئے 60کروڑ 84لاکھ 94ہزار روپے، لاہور میں آٹزم سکول کی تعمیر اور قیام کیلئے 67کروڑ 35لاکھ 77ہزار روپے اور ماحولیاتی نگرانی کے مرکز کے قیام کیلئے 88کروڑ 93لاکھ 38ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button