چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کااسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ،روڈ انفراسٹرکچر، باؤنڈری والز، ایڈمن بلاک، ہسپتال سمیت بیرکس کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ

چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نےمتعلقہ افسران کے ہمراہ اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا۔چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے روڈ انفراسٹرکچر، باؤنڈری والز، ایڈمن بلاک، ہسپتال سمیت بیرکس کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اسلام آباد ماڈل جیل کے ایڈمن بلاک کے تعمیراتی کاموں کو اگلے ماہ تک مکمل کرلیا جائے گا، چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ

اسی طرح اسلام آباد ماڈل جیل کی باؤنڈری وال کا کام بھی اگلے ماہ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ماڈل جیل کی بیرکس کا تعمیراتی کام 88 فیصد سے زائد مکمل کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد ماڈل جیل کے ہسپتال کا تعمیراتی کام بھی جکد مکمل کرلیا جائے گا۔اسلام آباد ماڈل جیل کے روڈ انفراسٹرکچر پر تیزی سے کام جاری ہے جسکو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں میں ابتک کی پراگریس پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔اسلام آباد ماڈل جیل کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

جیل کے اندر اور اطراف مناسب جگہوں کی نشاندہی کرکے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے۔

جواب دیں

Back to top button