میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اورنگی ٹاؤن شپ میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم

شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے نیلامی کا عمل اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ شروع کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے اراضی کو محفوظ بنانے کے لیے لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کا بھی حکم دیا۔ "یہ شہریوں کی امانت ہے، اور بطور سرپرست، یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،” میئر نے میٹنگ کے دوران واضع کیا۔ اجلاس میں پی اے ایس میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی، پی ڈی اورنگی ٹاؤن فیصل رضوی اور دیگر نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button