محمدی فرنیچر مارکیٹ ایسوسی ایشن منظور کالونی کے صدر زیشان شریف گجر کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے ملاقات کی۔وفد میں محمدی فرنیچر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وزیر اختر بھٹی، چیئرمین ملک محمد اکرم، جنرل سیکرٹری ملک راشد کے ساتھ گجر قومی موومنٹ کے چوہدری فرحان الرحمان، چوہدری دانش گجر، چوہدری شاہ زیب گجر، چوہدری نصیر احمد گجر، مغل برادری کے لیاقت مغل، احسن بیگ، سرائیکی وسیب برادری کے حامد حافظ بھٹی، سید نذر شاہ و دیگر بھی شامل تھے ۔

اس موقع پر چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی، پیپلز پارٹی کے رہنما نیاز احمد خان بھیو، وائس چیئرمین چنیسر ٹاؤن ندیم خیالی، یوسی چیئرمین اعظم بستی طارق آفریدی، جنرل کونسلر طاہر گجر، اعجاز بلتی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔






