محکمہ بلدیات پنجاب نے ایم سی ایل،ایل جی ایس افسران سے پی ایم ایس افسران کے حوالے کردی،کاشف جلیل اور محمد جمیل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ بلدیات پنجاب نے پی ایم ایس گریڈ 18 کےکاشف جلیل کی ڈپٹی چیف آفیسر، گلبرگ زون، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ کاشف جلیل (PMS/BS-18) کو میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشنز)، میٹروپولیٹن کارپوریشن، لاہور کی خالی اسامی کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق محمد جمیل (PMS/BS-17) کو ڈپٹی چیف آفیسر (HQ) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button