بلدیہ عظمٰی کوئٹہ کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، 30 دکانیں سربمہر، 5 افراد گرفتار

کمشنر کوئٹہ و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن محمدحمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر ناہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کوئٹہ و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی خصوصی ہدایرت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد وقار کاکڑ،ٹیکس افسررمضان شاہ کاکڑ،سول مجسٹریٹ حسام کاکڑ،سپرٹنڈنٹ شاہد علی بٹ نے جناح کلاتھ مارکیٹ ، تھانہ روڈ، شارع جمال الدین افغانی روڈ پر واقع میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد د کانوں کو سیل کردیا جبکہ بلدیہ پلازہ میں بھی قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی کارورائی کے دوران 30دکانوں کو سیل کرکے پانچ افرادکو گرفتار کرکے انکے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ٹیکس افسر رمضان شاہ کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کسی کوبھی سرکاری زمینوں پرقبضے اور تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے اگر کسی نے بھی تجاوزات اورقبضہ کی کوشش کی تواسکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button