کمشنر لاہور زید بن مقصود نے صدارتی ایوارڈ سکاوٹس اور چیف کمشنر پنجاب سکاوٹس ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈی پی ایس لاہور کے ہونہار طلباء سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔ ڈی پی ایس لاہور کے ایک طالب علم معیز اجمل کاکڑ کو نیشنل سکاوٹس میں بہترین کارکردگی اور نظم و ضبط پر صدارتی ایوارڈ ملا جبکہ محمد فرقان طاہر کو پنجاب میں بہترین کارکردگی و نظم و ضبط پر چیف کمشنر پنجاب ایوارڈ ملا۔

کمشنر لاہور نے دونوں طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے اعزازی شیلڈز بھی دی اور خراج تحسین کا پیش کیا۔ انہوں نے دونوں طلباء سے ایوارڈ جیتنے کے مراحل پر تفصیلی بات چیت کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ دونوں طلباء کے ایوارڈ انکی کارکردگی، اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، سکاوٹس کیمپس نظم و ضبط اور ذمہ داری سکھاتے ہیں، سکاوٹنگ تربیت سے طلبا و طالبات تعلیمی اداروں اور معاشرے کے بہترین فرد بنتے ہیں، تمام ڈی سی ز کو سکاوٹس کیمپس کو فعال کرنے اور بہترین طریقے سے منظم کرنے کیلیے ہدایات دے چکا ہوں۔تقریب میں پرنسپل ڈی پی ایس بریگیڈیر ر خرم محمود، سکاوٹس ٹیچرز اور والدین نے شرکت کی۔






