مظفر آ باد آزاد جموں وکشمیر میں وفاقی محتسب کےعلاقائی دفتر کا افتتاح، وفاقی افسران عوام الناس کی شکایات کے فو ری ازالے کو یقینی بنائیں،وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفر آباد آزاد جموں وکشمیر میں بھی اپنے ادارے کے علاقائی دفتر کا افتتا ح کر دیا۔ علاقائی دفتر کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وفاق کے سرکاری افسران پر زور دیا کہ

وہ غریب عوام کی شکا یات کے فوری ازالے کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکا یات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات کی داد رسی میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے، اب مظفر آباد آزاد کشمیر اور گلگت میں دو نئے دفا تر قا ئم ہو نے کے بعد ملک بھر کے 24 شہروں میں یہ ادارہ عوام النا س کو سہو لیا ت فرا ہم کر رہا ہے، جب کہ اس سال بھی دور دراز علا قوں میں مز ید نئے دفا تر کھو لے جا ئیں گے۔ افتتاحی تقر یب میں آ زاد جموں و کشمیر کے اعلیٰ حکام، وفاقی سر کا ری اداروں کے مقا می سربراہان کے علا وہ میڈ یا اور سو ل سو سا ئٹی کےکثیر افراد نے شر کت کی۔ وفاقی محتسب نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سال2024ء کے دوران وفاقی محتسب میں دو لاکھ26 ہزار371 شکا یات مو صول ہو ئیں جب کہ دولاکھ23ہزار171 شکایات کے فیصلے کئے گئے جوگزشتہ سال سے16 فیصد زیا دہ ہیں۔ 93 فیصد فیصلوں پر عملد رآمد بھی ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہما رے انسو سٹی گیشن افسران ملک کے دور دراز علاقوں میں خود جاکر کھلی کچہر یاں منعقد کر کے عوام الناس کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کر رہے ہیں۔ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ غریبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نا دار اور پسما ندہ طبقے کی شکایات کی داد رسی کر نا ہے، وفاقی محتسب نے آ زاد جموں و کشمیر میں وفاقی حکومت کے اداروں کے سر برا ہان کے ساتھ ایک اجلا س کی صدا رت بھی کی جس میں وفاقی محتسب کے دا ئر ہ کا ر میں آ نے والے سر کا ری اداروں کے اعلیٰ افسران نے بھر پو ر شر کت کی۔ انہوں نے سرکا ری افسران پر زور دیا کہ غریب لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے اپنی تمام ترکوششیں بر وئے کار لا ئیں۔ وفاقی محتسب نے بعد ازاں ایک پر ہجوم پر یس کا نفر نس کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، معا ئنہ ٹیموں کے مختلف سر کا ری اداروں کے دوروں اور تنازعات کے غیررسمی حل جیسے پروگراموں کے با عث ہر سال عام لوگوں کی شکایات کی دادرسی میں اضا فہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے عوام الناس میں آگا ہی پیدا کر نے میں میڈ یا کے کردار کو سراہتے ہو ئے کہا کہ میڈ یا محتسب کے با رے میں آ گا ہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے میڈ یا پر زور دیا کہ وہ محتسب کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا بھر پور تعاون جا ری رکھیں تاکہ پاکستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیا دہ آگاہی ہو اور وہ اس ادارے کے ذریعے جلد اور مفت ریلیف حاصل کرسکیں۔

جواب دیں

Back to top button