ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل شالیمار کے مختلف مقامات کے دورے کئے. انہوں نے سنگھ پورہ، باغبونپورہ، مسلم آباد، ریلوے اسٹیشن، تاجپورہ اسکیم میں صفائی و تجاوزات اقدامات کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی و جھگیوں و جانوروں کا انخلاء یقینی بنایا جا رہا ہے.

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ جاری رکھیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر بھر کے تمام علاقوں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں. انہوں نے کہا کہ صفائی معاملات میں مزید بہتری لائی جائے اور مین شاہراہوں سمیت متوسط اور پسماندہ علاقوں میں صفائی کی طرف خصوصی توجہ دی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی کے ناقص انتظامات پر ایل ڈبلیو ایم سی حکام ورکرز کے خلاف ٹھوس کارروائیاں عمل میں لائیں اور تجاوزات مافیا کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں، قانونی کارروائیاں کی جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ دکانداروں کو تجاوزات کے خاتمے کے لئے نوٹسز و وارننگز جاری کی جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ وارننگز و نوٹسز کے باوجود تجاوزات ختم نہ ہونے پر بذریعہ مشینری تجاوزات کو مسمار کیا جائے اور ناجائز قابض کی ہرگز کسی کو اجازت نہ دی جائے اور جن پوائنٹس میں جھگیوں کی نشاندہی ہو، فی الفور کلئیر کروائے جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری آبادی سے جانوروں کا انخلاء یقینی بنایا جائے. لاہور شہر کو صفائی کے لحاظ سے مثالی اور بہترین بنانے کے لئے پرعزم ہوں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کے لیے مربوط حکمت کے تحت کاوشیں جاری ہیں.






