ریٹائرڈ ملازمین کو جی پی فنڈ کی رقم بلاتاخیر مہیا کرنے کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب آفس میں فاسٹ ٹریک سیل قائم کر دیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے سیل کا افتتاح کیا ۔اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نعمانہ گُل ُرخ سمیت اے جی آفس کے افسران اور2025ء میں ریٹائرہونے والے مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔شرکا سے خطاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے کہا کہ جی پی فنڈ فاسٹ ٹریک سیل کا مقصد ریٹائرہونے والے ملازمین کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے ۔انہیں اب خوار نہیں ہونا پڑے گا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نعمانہ گُل ُرخ نے کہا کہ فاسٹ ٹریک سے نظام میں شفافیت اور بہتری آئے گی۔اور ملازمین کا ہر سال کا ڈیٹا سسٹم میں خود کار طریقے سے اپڈیٹ کردیا جائے گا جس سے ریٹائرہونے والے ملازمین ریٹائرمنٹ کے وقت اپنی فائل جمع کرواکر باآسانی اپناجی پی فنڈ وصول کریں گے ۔ اگر کسی ملازم کو جی پی فنڈ کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔ تقریب حال ہی میں ریٹائر ہونے والے مختلف محکموں کے ملازمین میں ریٹایئری شیٹ بھی تقسیم کی گئیں۔
Read Next
1 دن ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
3 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
3 دن ago






