*ایل ڈی اےکاسبزہ زارمیں گرینڈآپریشن،کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی پلاٹس واگزارکروالئے گئے*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زارمیں گرینڈآپریشن کرکے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی پلاٹوں سے جھگیاں و تجاوزات ہٹا دیں۔آپریشن ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور یاور بشیر ورک کی نگرانی میں کیا گیا۔آپریشن کے دوران غیرقانونی تجاوزات اورجھگیاں ختم کرکے قیمتی اراضی واگزار کروالی گئی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے پلاٹ نمبر750تا781 ایچ بلاک، پلاٹ نمبر769ایچ بلاک، پلاٹ نمبر770ایچ بلاک سبزہ زار،پلاٹ نمبر100تا112ایف بلاک، پلاٹ نمبر144تا149 بلاک ایف، پلاٹ نمبر217 اورپلاٹ نمبر218 بلاک ایف سبزہ زارسے تجاوزات مسمارکردیں۔آپریشن کے دوران ٹیموں نے بلاک ایچ، ایف، ای اوربلاک ڈی سبزہ زارسے غیرقانونی نرسریاں بھی ختم کرکے پلاٹ واگزارکروالیے۔شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button