کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت شہر میں غیر قانونی ہینگنگ وائرز کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس، لیسکو حکام کی لٹکتی تاروں کے حوالے سے بریفنگ

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت شہر میں غیر قانونی ہینگنگ وائرز کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لیسکو حکام نے لٹکتی تاروں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی کیبل آپریٹرز و کمپنیوں کی کیبلز کا بے ہنگم لٹکتی تاروں میں سب سے زیادہ دخل ہے۔ کمشنر لاہور نے تمام ایجنیسیز کو لٹکتی تاروں کے خاتمے کیلئے پلاننگ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بالعموم اور کئی علاقوں میں بالخصوص لٹکتی تاریں کئی مسائل کا سبب ہیں، پٹاپا انڈر گراونڈ کیبلنگ کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام ایریاز میں بننے والے زیر زمین کیبل چینلز کا سروے کرے، لیسکو، ایم سی ایل اور ضلعی انتظامیہ کی جوائنٹ ٹیمیں لٹکتی تاروں کے خلاف ایکشن لیں گی، لیسکو کی مدد سے لائسنس ہولڈر کیبل آپریٹرز کی کیبلز کی کلمپنگ پہلا حل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی لٹکی تاروں کے خاتمے سے رجسٹرڈ ٹیلیکام کمپنیز کے کاروبار کو فروغ ملے گا اور اَن رجسٹرڈ کو قانون کے دائرے میں لانا ضروری ہے۔ بجلی کے کھمبوں کے گرد لٹکتی تاریں حادثات اور بدصورتی کا سب ہیں۔ پاکستان ٹیلیکام ایکسیس پروائیڈرز ایسوسی ایشن نے غیر منظم لٹکتی تاروں کے خلاف ایکشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو، ایم سی ایل اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کے ہمراہ پٹاپا کا نمائندہ بھی موجود ہوگا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا سمیت لیسکو اور پاکستان ٹیلیکام ایکسیس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن(پٹاپا) کے عہدیداران اور افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button