"شاہ حسین” ریجنل کونسل کے مشاورتی سیشن میں ماہرین لوکل گورنینس کیطرف سے پیش کردہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔ ماہرین لوکل گورنینس میں زاہد اسلام ایگز یکٹو ڈائریکٹر سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن، محمد تحسین ایگز یکٹو ڈائریکٹر سیپ پی کے، نسیم احمد باجوہ معروف قانون دان،بشریٰ خالق ایگز یکٹو ڈائریکٹر ویمن ان اسٹرگل فار ایمپاورمنٹ،تنویر بٹ الیکشن ایکسپرٹ،سلمان عابد تجزیہ نگار،کرنل طاہر کاردار سابق یو سی چیئرمن،رانا ندیم اقبال چیف ایگزیکٹو آفیسر سدھار سوسائٹی شامل تھے۔تفصیل کے مطابق ریجنل کونسل "شاہ حسین”اجلاس کے دوسرے سیشن میں مقامی حکومتوں کے نظام پر بریفنگ اور اس حوالہ سے سفارشارت مرتب کرنے کےلئے لوکل گورنمنٹ ایکسپرٹ زاہد اسلام ایگز یکٹو ڈائریکٹر سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن، محمد تحسین ایگز یکٹو ڈائریکٹر سیپ پی کے، نسیم احمد باجوہ معروف قانون دان،بشریٰ خالق ایگز یکٹو ڈائریکٹر ویمن ان اسٹرگل فار ایمپاورمنٹ،تنویر بٹ الیکشن ایکسپرٹ،سلمان عابد تجزیہ نگار،کرنل طاہر کاردار سابق یو سی چیئرمن،رانا ندیم اقبال چیف ایگزیکٹو آفیسر سدھار سوسائٹی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اس سیشن میں ریجنل ممبران کے علاوہ مزید 18افراد نے شرکت کی جن میں پنجاب یونیورسٹی اور فارمن کرسچیئن کالج یونیورسٹی کی طالبات بھی شامل تھیں ۔سوا دو گھنٹہ پر محیط گفتگو کے اختتام پر لوکل گورنمنٹ ایکسپرٹ زاہد اسلام نے سفارشارت کو حتمی شکل دی۔سولویں ریجنل کونسل اجلاس میں ریجن کے 7 اضلاع (لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ ، ننکانہ صاحب، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد،وزیرآباد)میں سے شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک کی36 ریجنل ممبر آرگنائزیشنز میں سے 28 فوکل پرسنز نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت منتخب ریجنل کنونیئر کی عدم دستیابی کی بناء پر قرعہ کے ذریعے میاں شریف زاہد صدر شیپ پاکستان نے کی۔ اجلاس دو بڑے سیشنز میں منقسم تھا۔ پہلے سیشن میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ، آئندہ کےلئے سرگرمیوں کا تعین و منصوبہ بندی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوسرے سیشن میں مقامی حکومتوں کے نظام پر بریفنگ کے بعد متوقع نئی قانون سازی کےلئے سفارشات مرتب کی گئیں۔اجلاس کے آغاز پر پہلی سہہ ماہی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹریٹ” شاہ حسین "سے ساجد علی نےبریف کیا کہ پروجیکٹ ایکوئیپ کے تحت قریباً تمام رکن تنظیموں نے عام انتخابات کے حوالہ سے فنڈڈ ایڈووکیسی سرگرمیاں منعقد کیں۔رکن تنظیم ویمن ان اسٹرگل فار ایمپاورمنٹ نے "شاہ حسین ” کو شامل کرتے ہوئے ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں ووٹرز موبائلزیشن کے سلسلہ میں بڑی سطح کا سیمینار منعقد کیا، اختتام پر طالبات میں سرٹیفیکٹس اور شیلڈ تقسیم کی گئیں جن پر یونیورسٹی کے لوگو کے ساتھ ساتھ وائز اور شاہ حسین کے لوگوز بھی لگے ہوئے تھے۔سال 2024 کے پہلے چار مہینوں میں عام انتخابات اور ضمنی انتخابات کی مشاہدہ کاری میں سیکریٹریٹ” شاہ حسین ” نے رکن تنظیموں کو ہر سطح پر شامل رکھا گیا۔چند رکن تنظیموں نے شجرکاری اور عالمی یوم خواتین کے حوالے سے بھی تقریبات منعقد کی گئیں۔ سیکریٹریٹ” شاہ حسین ” نے عام انتخابات سے متعلق دو رپورٹس اور تقریباتِ عالمی یوم خواتین پر بھی ایک الگ سے رپورٹ کے اجرا ء کے ساتھ ساتھ ماہنامہ "شاہ حسین”خبر نامہ باقاعدگی سے جاری رکھا ہوا ہے۔سیکریٹریٹ” شاہ حسین ” کی جانب سے بریفنگ کے بعدتربیتی ورکشاپ میں وضع کئے گئے ورک پلان کی منظوری دی جس کے تحت ضلعی ، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر مجوزہ سرگرمیوں کے تقسیم ِ کار پر اتفاق کیا گیا۔ سیکریٹریٹ” شاہ حسین ” کی جانب سے جون 2024ء تک "شاہ حسین” یو ٹیوب چینل بنانے بارے منصوبے کی ممبران نے بھرپور تائیدکا بھی اعلان کیا۔ڈاکٹر راشد محمود وڑائچ ریجنل ممبر کی تجویز اور ممبران کی اکثریت کی تائید پر فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹریٹ” شاہ حسین ” پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے منصوبہ بارےمعلومات حاصل کر کے ممکنہ طورپر ریجن کے اضلاع میں سکولوں کے حصول کےلئے با ضابطہ درخواست جمع کروائے۔ سیکریٹریٹ” شاہ حسین ” کی جانب سے ممبر شپ سے متعلقہ نئی دستاویزات (تجدیدی سرٹیفیکیٹس وغیرہ)کے بارے میں دوسرا تنبیہی اعلان کرتے ہوئے 30 جون 2024ء کی آخری تاریخ سے مطلع کیا گیا۔عید الفطر کے بعد پہلی دفعہ ممبران کا اکٹھ ہو رہا تو اس مناسبت سے سیکریٹریٹ” شاہ حسین ” نے عید ملن کے حوالہ سے خصوصی کیک کا بندوبست کیا ،ممبران نے مشترکہ طورپر عید ملن کیک بھی کاٹاگیا۔اجلاس کے اختتام پر ممبر تنظیموں کے فوکل پرسن کے تعارفی ویڈیو کلپز بھی بنائے گئے۔ اجلاس میں ضلع لاہور سے سیدہ امتیاز فاطمہ جنرل سیکرٹری وائس سوسائٹی، وجاہت بتول پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یوتھ کمیشن فارہیومن رائٹس ، آمنہ افضل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ویمن ان سٹرگل فار ایمپاورمنٹ، صباء چوہدری ایڈووکیٹ صدرعزم ویلفیئر فاؤنڈیشن ، اقرا نثارسوشل موبلائزرسوشل ڈویلپمنٹ انیشیٹوز، فاخرہ اختر جعفری صدرباٹاپور خواتین ویلفیئر ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ضلع شیخوپورہ سے ماجد علی سلہری جنرل سیکرٹری المصطفی ویلفیئر سوسائٹی، مقصود احمد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پاک ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن فیروزوالہ ، زین الیاس پرگرام منیجریوتھ فار ڈیموکریسی اینڈ ڈویلپمنٹ صفدر آباد،محمد اکرم سیٹھ صدر اسپیشل پیپلز ویلفیئر سوسائٹی مریدکے، محمد یوسف چیف ایگزیکٹوآفیسر اجالا فاﺅنڈیشن شرقپور ،حاجی اصغر علی ورک صدر احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ضلع گوجرانوالہ سے محمد اقبال مغل صدرجناح ویلفیئر آرگنائزیشن ، ڈاکٹر راشد محمود وڑائچ صدرپاک ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، ہما ارشاد چیف ایگزیکٹوآفیسر دی شائن ویلفیئر فاؤنڈیشن، عبدالخالق قریشی صدرفرینڈز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، ملک محمد ارشد صدر سوشل ویلفیئر اینڈ ہیلتھ سوسائٹی،سلیم شہزادسیکرٹری جنرل انجمن ادریسیہ ویلفیئر شامل ہیں۔ضلع ننکانہ صاحب سے ڈاکٹر عابد علی عابدصدرپہچان ویلفیئر سوسائٹی ،حافظہ صفیہ رفیق نائب صدرصفیہ رفیق ویلفیئر سوسائٹی سانگلہ ہل ،اویس رحمت کھوکھرچیف ایگزیکٹوآفیسر سوسائٹی فار ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ ، حسن اکمل ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری شہری اجتماعی ترقیاتی کونسل شاہکوٹ شامل ہیں۔ضلع حافظ آبادسے کاشف مرتضٰی ایگزیکٹیو ممبرفاطمتہ الزہرہ ویمن ویلفیئر سوسائٹی پنڈی بھٹیاں ،طارق رشیدصدرمہک ویلفیئر سوسائٹی، جلالپور بھٹیاں، رشید احمد بھٹی صدر دیہی ترقیاتی کونسل شامل تھے۔ضلع منڈی بہاؤالدین سےمیاں شریف زاہد صدر شیپ پاکستان اورظفر حمید خان جوائنٹ سیکرٹری شہری اجتماعی ترقیاتی کونسل جبکہ ضلعوزیرآباد سےناصر محمود گھمن چیف ایگزیکٹوآفیسررورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن شریک ہوئے۔ غیر حاضر اراکین کی تفصیل کے مطابق لاہور سے لیاقت علی اعوان صدرچلڈرن ایجوکیشن ویلفیئر فائونڈیشن، ظفر ملک صدر آغاز فائونڈیشن اور بابر رضا پروجیکٹ منیجر ہوم نیٹ پاکستان،گوجرانوالہ سے راو نبیل اختر جنرل سیکرٹری مثالی اتحاد ویلفیئر سوسائٹی اور احسان اللہ خان صدر پرورش ویلفیئر فاونڈیشن، وزیر آباد سے راشد بشیر چھٹہ صدر الرحمت ویلفیئر سوسائٹی اور عبد الستار سرور صدر سوشل ویلفیئر سوسائٹی اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کا چار روزہ ریمانڈ،کرپشن کی پانچ انکوئریاں مکمل،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا
1 دن ago
*با اختیار مقامی حکومتیں۔اصل مفہوم* تحریر:زاہد اسلام
1 دن ago
*پنجاب اور اسلام آباد،مقامی حکومتوں کے انتخابات* تحریر:زاہد اسلام
1 دن ago
بلدیاتی انتخابات،پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس
2 دن ago
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،احمد بلال مخدوم کی تقرری
Related Articles
پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 74 کروڑ 62 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر اور ماہانہ گرانٹ جاری
3 دن ago
چیف آفیسر ایم سی آلہ آباد وقاص حمید معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری،سی او منکیرہ سید سروش اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
5 دن ago
With the establishment of PSPA, the way for environment-friendly constructions has been paved, says Zeeshan Rafiq
1 ہفتہ ago


