ضلعی انتظامیہ کا مظفرگڑھ روڈ فہد ٹاؤن میں کنٹینر پھٹنے کی مکمل تحقیقات کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر نے 48 گھٹنوں میں واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر کمیٹی کے کنوینئر ہونگے جبکہ ٹیکنکل اراکین بھی شامل کئے گئے ہیں
کمیٹی واقعے کے تمام محرکات اور مستقبل میں سدباب کی سفارشات بھی پیش کرے گی
انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ،ضلعی انتظامیہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرے گی۔ کنٹینرز بنانے والی فیکٹریوں اور کارخانوں کی انسپکشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔شہری علاقوں میں ایل پی جی کنٹینرز کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔






