ڈپٹی میئرز اور وائس چیئرمینوں کے اختیارات میں اضافہ کیا جا رہا ہے،وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کاسندھ لوکل گورنمنٹ کانفرنس 2025 سےخطاب

وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی میٸرز اور وائس چیئرمینوں کے اختیارات میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں کام کرسکیں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہی عوامی مسائل کا حل ہے یہ بات انہوں نے سندھ لوکل گورنمنٹ کانفرنس 2025 سے مقامی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس میں صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن پاکستان اور چیٸرمین ڈسٹرکٹ کٶنسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن سندھ گل محمد جاکھرانی، میٸر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میٸر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میٸر سکھر ارسلان شیخ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی، ناصر حسین شاہ نے کہا کہ

کانفرنس میں جو بھی تجاویز دی جاۓ گی اس پر عمل کیا جاۓ گا چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت ہے کہ منتخب نماٸندوں کے مساٸل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جاۓ اور قانون سازی بھی کی جاۓ قانون سازی کے لیے منتخب نماٸندے اپنی تجاویز سے آگاہ کریں تاکہ بہتر انداز میں قانون سازی کی جاسکے نٸ قانون سازی کے زریعے نۓ بلدیاتی انتخابات جب ہونگے تب تک موجودہ منتخب نماٸندہ ہی اختیارات کی منتقلی تک اپنے عہدوں پر رہیں گے اب ایڈمنسٹریٹر کا تقررنہیں کیا جاۓ گا ناصر شاہ نے کہا کہ ملک بھر میں سب سے بااختیار اور مظبوط بلدیاتی نظام سندھ میں ہے بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق اختیارات کو نچلی سطح منتقل اور منتخب بلدیاتی نماٸندوں کو بااختیار بنانے کے لیے مذید قانون سازی کی جارہی ہے ، صدر لوکل کاٸونسل ایسوسی ایشن پاکستان اور چیٸرمین ڈسٹرکٹ کاٶنسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوکل کاٶنسل صوباٸ حکومت اور بلدیاتی نماٸندوں کے درمیان برج کا کردار ادا کررہی ہے سندھ میں 98% فیصد منتخب بلدیاتی چیٸرمین کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کراٸ ہے کہ منتخب واٸس چیٸرمینوں کو مذید بااختیار کیا جاۓ گا انہوں نے کہا کہ میٸرز اور چیٸرمینوں کا ہر محکموں میں کردار رکھا جاۓ ڈسٹرکٹ کونسل ممبرز کو کسی قسم کا ٹی اے ڈی اے سمیت کسی قسم کا الاٸونس نہیں دیا جاتا بجٹ میں ڈسٹرکٹ کونسل میمبران کے لیے رقم مختص کی جاۓ بلدیاتی انتخابات کے تسلسل سے انعقاد سے لوکل کاٶنسل مستحکم ہوگی

جواب دیں

Back to top button