لاہور(بلدیات ٹائمز )ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پیکج ٹو کے اطراف سروس روڈز پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے گلشن راوی تا سگیاں اور سگیاں تا بابو صابو سیکنڈ شفٹ میں جاری کاموں کا معائنہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے بریفنگ دی۔سروس روڈ کے اطراف کنکریٹ ڈالنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔سروس روڈ کے نیرو ایریاز سے الائیڈ سروسز کی منتقلی کا عمل ساتھ ساتھ جاری ہے۔یومیہ اہداف کے حصول کے لیے اضافی لیبر و مشینری تعینات کر دی گئی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ جن سیکشنز پر کنکریٹ ڈال دی گئی ہے وہاں کل سے اسفالٹ شروع کی جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سروس روڈ پر ڈرین کی ڈی سلٹنگ اور مرمت و بحالی کا کام مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ تمام سیکشنز پر بروقت کام کیا جائے، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے
پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہر شفٹ کی پراگراس رپورٹ شیئر کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور نیسپاک نمائندے موجود تھے۔