مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو سے ورلڈ بینک کے وفدکی ملاقات،صاف پانی،صفائی، حفظان صحت سمیت دیگر پر تبادلہ خیال

مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو نے مئیر سیکریٹریٹ سوک سینٹر حیدرآباد میں ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات کی۔اجلاس میں مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو،ورلڈ بینک کے سینئیر اربن ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ ڈیوسن موچاڈینیکا، ڈیزاسٹر ریسک منیجمنٹ اسپیشلسٹ یوکو اوکورا، کنسلٹنٹ ممتاز علی ہالیپوٹو، اربن کنسلٹنٹ سید ابراہیم علی شاہ، سینئر ایم اینڈ ای اسپیشلسٹ کلک محمد رفیق بروہی ، ڈپٹی مئیر صغیر احمد قریشی، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، میونسپل کمشنر، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد ظہور احمد لکھن، ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ حیدرآباد عبید اللہ صدیقی، ایم ڈی / سی ای او حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سید شجاعت حسین اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو کی جانب سے شہر کی ترقی و خوشحالی کے لئے حکومت سندھ کے سندھ سیکینڈری سٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام پر عملدرامد کرنے کے لئے لکھے گئے لیٹر کے حوالے سے آج کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صاف پانی، صفائی، اور حفظانِ صحت سمیت دیگر شعبہ جات میں کام کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں حیدرآباد کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج کے میگا پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ شہر کی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پارکس کی تعمیر اور نوجوانوں کو خوشگوار صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے کھیلوں کے گراونڈ کی ازسرِ نو تعمیر، نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنولوجی سینٹر اور لائبریریز کے قیام سیمت دیگر اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ورلڈ بینک کے وفد نے مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو کی جانب سے عوام کے فلاحی و بہبود کے جاری منصوبوں کی کوششوں کو سراہا۔میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے اجلاس میں آنے والے ورلڈ بینک کے وفد کے اراکین کو سندھی ٹوپی و اجرک اور خاتون رکن کو سندھی شال کے تحائف بھی پیش کئے

جواب دیں

Back to top button