لوکل گورنمنٹ سروس شعبہ فنانس کے سینئر آفیسر رانا امان اللہ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب،خراج تحسین

لوکل گورنمنٹ سروس شعبہ فنانس کے سینئر آفیسر رانا امان اللہ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں بلدیہ عظمٰی لاہور کے تمام اعلٰی افسران نے شرکت کی۔رانا امان اللہ کا شمار لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کے قابل ترین اور ایماندار افسران میں ہوتا ہے۔وہ گریڈ 19 میں بطور زونل آفیسر فنانس کام کر رہے تھے۔رانا امان اللہ نے مختلف بلدیاتی اداروں میں 36 سال انتہائی فرض شناسی سے امور سرانجام دیئے۔

زیادہ سروس لاہور کی ہے۔رانا امان اللہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میں ڈپٹی چیف اکاؤنٹس آفیسر رہے۔ٹاؤن آفیسر فنانس داتا گنج بخش، عزیز بھٹی زون کام کیا۔طویل عرصہ بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ڈائریکٹوریٹ جنرل انسپکشن لوکل گورنمنٹ فرائض سرانجام دیئے۔ٹی ایم اے سرگودھا، میونسپل کارپوریشن فیصل آباد اور ضلع کونسل قصور میں بھی خدمات سرانجام دیں۔ان کی ریٹائرمنٹ پر بلدیہ عظمٰی لاہور اور محکمہ بلدیات کے افسران نے انھیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ان کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار تقریب میں چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، ڈائریکٹر ایل ڈبلیو ایم سی میاں وحید الزمان ،میٹروپولیٹن آفیسر فنانس ندیم طاہر،ایم او انفراسٹرکچر میاں ثاقب محبوب،ایم او پلاننگ سلیم احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔چیف آفیسر بلدیہ عظمٰی لاہور نے رانا امان اللہ کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔

جواب دیں

Back to top button