وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محمکہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس منعقدہوا. سیکرٹری ایجوکیشن، ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کو خیبر پختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے مینڈیٹ، کارکردگی اور چیلنجز بارے بریفنگ دی گئی. وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کے حکام کو سرکاری سکولوں میں ہنگامی بنیادوں پر فرنیچر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔جن جن سکولوں میں فرنیچر کی کمی ہے ڈیٹا اکٹھا کر کے فوری فرنیچر فراہم کیا جائے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سرکاری سکول میں کوئی بچہ بغیر کرسی اور میز کے تعلیم حاصل نہ کرے، وزیراعلیٰ نے سرکاری سکولوں میں دیگر ناپید سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن سکولوں کی باؤنڈری وال اور واش رومز نہیں فوری تعمیر کیا جائے، باؤنڈری وال اور واش رومز کی تعمیر میں گرلز سکولوں کو پہلی ترجیح دی جائے، حکومت درکار تمام وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی، صوبے کے دور دراز علاقوں کے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکولوں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے۔ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور سکولوں کے لیے سزا کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے۔ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ پر من و عن کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی ترجیحی فہرست میں شامل ہے، حکومت اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، وزیراعلیٰ نے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کا صوبائی جائزہ اجلاس ماہانہ بنیاد کر منعقد کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ نے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی میں کوالٹی ونگ قائم کرنے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا ۔ متعلقہ حکام کو باضابطہ کیس تیار کر کے منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نےمحکمہ خزانہ کو ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے گیجٹس کی فراہمی کے لیے درکار فنڈز فراہم کرنے اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے جملہ امور کو ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبہ بھر کے تمام سرکاری سکولوں کا مہینے میں کم از کم ایک بار دورہ کیا جاتا ہے، مجموعی طور پر 34724 سرکاری سکول ہیں جن میں 28372 بندوبستی اضلاع جبکہ 6397 ضم اضلاع میں ہیں۔ 2174 گرلز کمیونٹی سکولز جبکہ 1074 ڈبل شفٹ سکولوں کی بھی مانیٹرنگ کی جاتی ہے، مانیٹرنگ اتھارٹی کے تحت ماہانہ مانیٹرنگ کے علاؤہ سرکاری سکولوں کا سالانہ سینسس بھی کیا جاتا ہے۔سکولوں کی مانیٹرنگ کا ڈیٹا کلیکشن اینڈ رائیڈ ایپ کے ذریعے کیا جاتا ہے اور اسی وقت اپلوڈ کر دیا جاتا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو یہ ڈیٹا رپورٹس اور گرافِکس کی شکل میں آن لائن دستیاب ہوتا ہے۔بندوبستی اضلاع میں اساتذہ کی غیر حاضری کی شرح 23 فیصد سے کم ہوکر 14 فیصد ہو گئی ہے۔ ضم اضلاع میں غیر حاضری کی شرح 27 فیصد سے کم ہوکر 23 فیصد ہو گئی ہے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نےسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کی شرح کم کر کے صفر پر لانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلٰی کو بتایا گیا کہ انسانی مداخلت کو کم کرنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے تحت گزشتہ سال آن لائن ایکشن انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم کا اجراء کیا گیا ہے، اس منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی نے 27856 کارروائیاں رپورٹ کی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز نے اب تک 11503 کارروائیاں کی ہیں اور 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
24 گھنٹے ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
1 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
2 دن ago
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور ری وائٹلائزیشن پلان پر فالواپ اجلاس
2 دن ago
اکرام اللہ خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا تعینات
Related Articles
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم پاکستان کو باضابطہ خط ارسال
3 دن ago
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے بھرپور احتجاجی دھرناکی تیاریاں شروع،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کی رابطہ مہم تیز
4 دن ago




