*پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، محکمہ پرائس کنٹرول کے تحت اسٹریٹجک مینجمنٹ وِنگ قائم*

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی ہدایت پر اے ڈی جی پرائس کنٹرول اسٹریٹجک مینیجمینٹ ونگ کی نگرانی کریں گی۔ابتدائی طور پر 08 ریسرچ آفیسرز کو اسٹریٹجک مینجمنٹ ونگ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اشیاء کی طلب و رسد، مقامی و انٹرنیشنل مارکیٹس میں دستیابی و قیمتوں بارے آگاہ کرے گا۔اسٹریٹجک ونگ کا مقصد محکمے کے تمام ذیلی اداروں کے ڈیش بورڈز اور پورٹلز کو یکجا کرنا ہے۔اسٹریٹجک ونگ تمام محکموں کے جاری فیلڈ آپریشنز اور دیگر اقدامات سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔اسٹریٹجک مینجمنٹ ونگ پالیسی پلاننگ اور محکمے کی نئی پلاننگ و ترجیحات کیلئے سفارشات بھی تیار کرے گا۔محکمانہ کارکردگی کی مانیٹرنگ، کمپلائنس اور کے پی آئیز کو بھی ٹریک کرے گا۔جدید ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی سازی ممکن بنانے میں مددگار ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button