وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پنجاب حکومت عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرنے جارہی ہے۔ ہارس اینڈ کیٹل شوکا انعقاد پنجاب کی شاندار روایات، ثقافت کے فروغ اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک اور بڑا قدم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 9 فروری کو ”ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کریں گی۔”ہارس اینڈ کیٹل شو2025“ کا عنوان”اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی“ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور 10 فروری سے شروع ہوگا جس میں 30 سال بعدپہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گیں۔ پہلی بار 1964 میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد ہوا تھا، آخری بار ”ہارس اینڈ کیٹل شو“ 1995 میں منعقد کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی ٹیموں کی شرکت سے ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا۔ گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے اس روایتی میلے میں کسانوں کو پالتواور مفید جانوروں کی نمائش کا موقع ملتا ہے، انعامات سے اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔ ہارس اینڈ کیٹل شو میں نیزہ بازی، تیراندازی، بُزکشی، پولو کے مقابلے ہوں گے، گھڑ سوار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ثقافتی تہوار، پھولوں کی نمائش اور آرائش گُل کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔ 13 سے 23 فروری تک بچوں کی دلچسپی کے کھیل اور دیگر تفریحی تقریبات ہوں گی۔ پنجاب کے روایتی کھانوں، مشروبات اور موسیقی کے فروغ کے لئے 14 سے 16 فروری موسیقی کے میلے منعقد ہوں گے۔ پنجاب کے صوفیوں، بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے 19 فروری کو صوفی فیسٹیول بھی ہوگا۔ پنجاب کے روایتی کبڈی کے کھیلوں کے مقابلے 18 اور 19 فروری کوہوں گے۔ نایاب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے کار شو 16 فروری کو ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کسانوں سمیت پنجاب کے ہر طبقے کے لوگوں کے لئے تحفہ ہے۔گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے میلے پنجاب کی ثقافت اور زراعت دونوں کے فروغ کا باعث بنیں گے۔ 30 سال بعد عالمی ٹیموں کی شرکت سے ہارس اینڈ کیٹل شو کو اصل حالت میں بحال کیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی زراعت اور ماضی کی درخشندہ روایات کی بحالی پنجاب اور اس کے عوام سے ہماری محبت کا مظہر ہے۔ پنجاب کی زراعت، کسان کی ترقی، مہمان نوازی، خوبصورت ثقافت اور روایات کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ روایتی میلے پنجاب کے عوام کے اتحاد، ہم آہنگی اور یک جہتی کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہیں۔پنجاب محبتوں کی سرزمین ہے، یہاں نفرتوں کی گنجائش نہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کے لئے سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی قائم کی تھی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی رہنمائی میں پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے) گزشتہ چار ماہ سے ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاری کر رہی تھی۔
Read Next
39 منٹس ago
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا عید پرزائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم*
4 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے عید الفطر پر تین روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
1 دن ago
پنجاب میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے،اسد اللہ تبدیل،خرم پرویز چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی تعینات
2 دن ago
پنجاب کابینہ کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز،غیر قانونی سکیموں اور تعمیرات کے سدباب کیلئے ایل ڈی اے کمیشن میں توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کاآغاز*
Related Articles
مریم نواز شریف کا لاہور میں ڈور پھرنے سے پولیس اہلکارکے زخمی ہونے کا نوٹس، پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کا حکم
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 49 سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فروخت جاری،ترجمان
5 دن ago




