دن کے وقت بھی ڈمپرز کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہ دی جائے، ڈمپرز کی وجہ سے بہت سے خاندانوں کی زندگیاں تباہ ہو گئی ہیں،میئر کراچی مرتضٰی وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بھاری ٹریفک کو سختی سے ریگولیٹ کیا جائے، دن کے وقت ڈمپرز کو سڑکوں پر آنے کی اجازت بھی نہ دی جائے، ڈمپرز کی وجہ سے بہت سے خاندانوں کی زندگیاں تباہ ہو گئی ہیں۔میئر کراچی کی ہدایت پر کے ایم سی کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کو صرف مقررہ اوقات میں ہی سڑکوں پرآنے کی اجازت دی جائے۔ ضروری میونسپل خدمات پر مامور گاڑیوں کی بھی ٹریفک پولیس کی اسکرینگ کی جائے۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا تمام اداروں کی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

Back to top button