وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے واسا لاہور کال سنٹر کے نئے دفتر کا افتتاح کردیا، اس موقع پر وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد بھی ہمراہ تھے،ایم ڈی واسا نے وزیر ہاؤسنگ کو نئے سافٹ وئیر اور سٹاف ٹریننگ بارے بریفنگ دی،انہوں نے بتایا کہ واسا لاہور کے 24/7 شکایات سیل کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے، فیلڈ میں مہارت رکھنے والے سو فیصد عملے کو تعینات کیا گیا ہے، وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ
آؤٹ سورس کال سنٹر اب واسا لاہور خود آپریٹ کرے گا،جس سے سالانہ 1 کروڑ روپے سے زائد بچت ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت شہر میں 10 مقامات پر انڈر واٹر ٹینکس تعمیر کیے جارہے ہیں، جس سے آئندہ سال بارشی پانی کی نکاسی جلد ممکن ہوسکے گی، واسا لاہور کے ماڈل کو دیگر اضلاع میں بھی اپنایا جائے گا، بلال یاسین نے واضح کیا کہ شہریوں کے روزمرہ مسائل کا بروقت تدارک اولین ترجیح ہے ، انتظامی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے رواں سال مزید اقدامات کیے جائیں گے، شہریوں کی دہلیز تک سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔






