کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ہارس اینڈ کیٹل شو انتظامات کے حوالے سے فورٹریس اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے، ٹریفک پولیس اور متعلقہ افسران نے ہارس اینڈ کیٹل شو سیٹنگ پلان، انکلوژرز اور پروگرام رن ڈاون بارے تفصیلا بریفنگ دی، ٹریفک پولیس شہر میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے تمام شیڈولز کوسامنے رکھتے ٹریفک پلان مرتب کررہی ہے۔
کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کی افتتاحی تقریب فورٹریس اسٹیڈیم میں ہوگی، ہارس اینڈ کیٹل کے تحت دیگر پروگرام گریٹر اقبال پارک، جیلانی و پولو گراؤنڈ اور باغ جناح میں ہورہے ہیں، کمشنر لاہور نے ضلعی انتطامیہ کو ہدایت دی ہے کہ فورٹریس میں ضلعی انتظامیہ کے تحت کنٹرول روم میں متعلقہ فوکل پرسنز موجود ہونگے، ہارس اینڈ کیٹل شو کے تحت شہر کے دیگر علاقوں میں ہونے والے پروگرامز کیلئے ٹریفک مینیجمنٹ بہترین ہونی چاہئیے، ٹریفک مینیجمنٹ و پارکنگ پلان واضح بنائیں، شہریوں کی آسانی کیلئے مشتہر بھی کریں۔
اس موقع پر ڈی سی لاہور، ایڈیشنل کمشنر، فورٹریس انتظامیہ، پی ایچ اے و دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔






