پی ڈی پی کے تحت 2 ہزار 613 کلومیٹر گلیاں پختہ کی جائیں گی، 3 ہزار 497 کلومیٹر لمبی سیوریج بچھائی جائے گی،وزیر بلدیات ذیشان رفیق

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت 2 ہزار 613 کلومیٹر گلیاں پختہ کی جائیں گی۔ مجموعی طور پر 3 ہزار 497 کلومیٹر لمبی سیوریج بچھائی جائے گی۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈئیر (ر) اسد محمود نے بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پی ڈی پی 304 ارب روپے کا میگا پراجیکٹ ہے۔ پہلے مرحلے میں 52 میں سے 10 شہروں میں ترقیاتی سکیمیں شروع ہوں گی۔ ان دس شہروں پر 54 ارب خرچ ہونگے۔ اس کے لئے پنجاب حکومت نے 7.5 ارب کی ابتدائی گرانٹ جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹک، لالہ موسیٰ، لیہ، میلسی، علی پور چٹھہ ابتدائی مرحلے میں شامل ہیں۔

اس طرح خانیوال، بوریوالہ، جڑانوالہ، وہاڑی اور سلانوالی شہر میں بھی سب سے پہلے کام ہوگا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ 56 نئے اور 61 پرانے ڈسپوزل سٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ یوں 21 ہزار کلوواٹ بجلی پیدا کر کے کروڑوں روپے کے ماہانہ بل کی بچت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل سٹیشنز کی صلاحیت 2114 کیوسک تک بڑھنے سے اربن فلڈنگ کے خطرات بھی کم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت انڈرگرائونڈ واٹر ٹینک تعمیر کئے جائیں گے جس کے باعث برساتی پانی ضائع کرنے کی بجائے جمع کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز پنجاب کے 200 شہروں میں تمام ضروری سہولیات مہیا کرنا چاہتی ہیں۔ پی ڈی پی میں شہروں کی 2050 تک ممکنہ آبادی مدِنظر رکھ کر سکیمیں بنائی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو تمام سکیموں پر کام کی موثر نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی طرز پر ہر سرگرمی ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ ہونی چاہیئے۔

جواب دیں

Back to top button