میئرکراچی مرتضی وہاب نے بھی کراچی کی مردم شماری پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا

جامعہ کراچی میں دو روزہ منیجنگ میگا سٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی آبادی کا تعین ٹھیک سے نہیں ہوا، درست آبادی جانے بغیر مسائل حل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔جامعہ کراچی کے پبلک ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں میئر کراچی کا کہنا تھا کراچی شہر سے ٹیکس کلیکشن بھی بہت کم ہے، مسائل کے حل کیلئے کراچی کی آبادی کا ٹھیک سے تعین ہونا ضروری ہے۔

جواب دیں

Back to top button