ڈی سی آفس لاہور میں اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈز تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈز تقسیم کئے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مدثر نواز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جعفر حسین بھی ان کے ہمراہ تھے.

بینک آف پنجاب نمائندگان و دیگر بھی ہمراہ تھے. بائیومیٹرک ویریفکیشن کے بعد اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم کیے گئے. مینارٹی کارڈز کے تحت ادائیگیاں سہ ماہی ہوں گی اور اقلیتی برادری کو ماہانہ 10 ہزار 5 سو روپے کی ادائیگی کی جائے گی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ اقلیتی برادری کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ مینارٹی کارڈز کے تحت اقلیتی برادری کو بھی باوقار اور باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نادار اور مستحق افراد کو مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی.






