وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت کا ڈیجیٹل گورننس کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبورہو گیاہے. صوبائی حکومت کی سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی طرف نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ وزیراعلی کی منظوری کے لئے بھیجے جانے والے سمریوں کو ای۔سمری پر منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور نے پہلی باضابطہ ای۔سمری پر دستخط کردیئے۔پہلی ای سمری وزیر اعلٰی کو آن لائن سسٹم کے ذریعے موصول ہوئی۔ موصول ہوتے ہی وزیراعلی نے سمری پر ڈیجیٹل دستخط ثبت کردیے۔ ای۔ سمری کا اجراء دفتری امور اور فائل ورک کو پیرس لیس بنانے کی طرف اہم پیشرفت ہے، اگلے مرحلے میں ڈیجیٹل نوٹ پارٹ کا بھی اجراء کیا جا رہا ہے، سرکاری مراسلوں، اعلامیوں اور حکم ناموں کو بھی ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اسی طرح صوبائی کابینہ کے اجلاسوں کے لئے ورکنگ پیپرز سمیت دیگر امور کو ای۔ سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے، اس اقدام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ وسائل کے ضیاع کو بھی روکا جا سکے گا، سرکاری محکموں کے استعداد کار میں بہتری آئے گی اور دفتر امور میں شفافیت یقینی ہوگی، اس اہم اقدام سے سرکاری امور نمٹانے میں تاخیری حربوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ موجودہ صوبائی حکومت سرکاری امور کے ساتھ ساتھ عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے پر کام کر رہی ہے، اس مقصد کے لئے ڈیجیٹل گورننس روڈ میپ کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، موجودہ صوبائی حکومت متعدد عوامی خدمات کو پہلے ہی ڈیجیٹائز کر چکی ہے، ہم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو ڈیجیٹیل خیبر پختونخوا بنائیں گے۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس سے اہم ملاقات
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کےعہدیداران کی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سےجلد گرانٹ کے اجراء کے لئے ملاقات
4 دن ago
صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کی زیرِصدارت ڈپٹی کمشنر آفس کوہاٹ میں اہم اجلاس
7 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے زیرِ صدارت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا 14واں اجلاس
1 ہفتہ ago
حکومت خیبرپختونخوا کے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے زیرِ صدارت شعبہ تعلیم میں اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس!
2 ہفتے ago
بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز دیرینہ مسئلہ حل نہ ہوا توہڑتالوں کا لامتناہی سلسلہ شروع کریں گے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
2 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے پشاور، ملاکنڈ اور کوہاٹ ریجن کے پارلیمنٹیرینز اور پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقات
2 ہفتے ago


