سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں سے ڈی جی نادرا پنجاب نے ملاقات کی جس میں ڈی جی لوکل گورنمنٹ احمد کمال مان بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں نادرا اور محکمہ بلدیات کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ میکانزم کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق رائے ہوا۔اس اہم نشست کے دوران لاہور کی یونین کونسل سے ڈیجیٹل نکاح نامے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور کے نکاح خواں کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی تاکہ نکاح کے ریکارڈ کی درستگی، شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈی جی نادرا نے کہا کہ نادرا اور لوکل گورنمنٹ کی مشترکہ کوششوں سے ڈیجیٹل نکاح نامے جیسے عوامی سہولت کے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن سے ہم آہنگ ہے۔علاوہ ازیں، موجودہ 21 یونین کونسلز میں دستیاب نادرا خدمات کو 100 یونین کونسلز تک توسیع دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ شکیل احمد میاں کے مطابق، یونین کونسل کی سطح پر شناختی دستاویزات کی فراہمی ایک عوام دوست قدم ہےاور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق یونین کونسلز میں شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وائٹل ایونٹس (پیدائش و اموات) کی رجسٹریشن کے لیے بھی ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ موبائل ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ ضلع چکوال سے شروع کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ ہسپتالوں میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن کے لیے محکمہ صحت، نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے مابین ٹرائی پارٹی معاہدہ کیا جائے گا، جس کے تحت یونین کونسل سیکرٹریز کو ہسپتالوں سے براہ راست ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو گی۔سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ “شہریوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل سسٹمز کو فروغ دیا جا رہا ہے اور رجسٹریشن سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وسیع تربیتی پروگرامز بھی شروع کیے جائیں گے۔”یہ اقدامات حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیجیٹل گورننس، شفافیت اور عوامی خدمات میں بہتری کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات کا مظہر ہیں۔
Read Next
11 گھنٹے ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے اقبال فرید کی گریڈ 20 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
20 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
3 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
5 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
7 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
Related Articles
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
1 ہفتہ ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
1 ہفتہ ago


