ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے ڈی جی پاکستان حلال اتھارٹی اختر اے بوگھیو کی ملاقات، قوانین، انفورسمنٹ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

عوام تک معیاری، محفوظ اور شرعی اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے ڈی جی پاکستان حلال اتھارٹی اختر اے بوگھیو کی ملاقات ہوئی،

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ڈی جی حلال اتھارٹی کے ساتھ قوانین، انفورسمنٹ اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق؛ حلال سرٹیفکیشن جاری کرنے کے عمل تیز کرنے پر مشاورت ہوئی، جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 322فوڈ سیفٹی آفسران کو حلال سرٹیفکیشن کی ٹریننگ کروائی گئی۔گزشتہ ایک سال میں 4ہزار سے زائد حلال فوڈ انسپکشنز کی گئی،خلاف ورزی پر 33پوائنٹس بند، 1050کو جرمانے عائد کیے۔قوانین کی خلاف ورزی پر 170مقدمات درج،2لاکھ 62ہزار کلو سے زائد نان حلال فوڈ پروڈکٹس تلف کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا فوڈ سیفٹی اور حلال اسٹینڈرڈز کے مشترکہ نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ حلال سرٹیفکیشن کے بغیر کسی بھی مصنوعات کو مارکیٹ تک رسائی نہیں دی جائے گی۔ فوڈ سیفٹی، کوالٹی کنٹرول اور حلال معیار کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ خوراک کے معیار، انسپیکشن سسٹم اور لائسنسنگ میں فوڈ اتھارٹی نے ایک منظم اور کامیاب سسٹم بنا رکھا ہے۔ڈی جی پاکستان حلال اتھارٹی نے کہا فوڈ سیفٹی،سیکیورٹی اور آگاہی کیمپینزپر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات قابل ستائش ہے۔ تمام مسلمان اپنی خوراک کے چناؤ میں انتہائی احتیاط کریں!! حلال اور معیاری خوراک کا انتخاب کریں۔

جواب دیں

Back to top button